دورہ سعودیہ کامیاب، مہنگائی بتدریج کم ہو گی، صوبوں کی مشاورت سے کام کرینگے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔ اسلام اباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی ہم فیڈریشن میں کریں گے صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔اپریل کی  14 تاریخ کو واشنگٹن جارہا ہوں وہیں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال پر گفتگو شروع کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی بتدریج کم ہو گی، ملک کی پالیسی کے حساب سے چلیں گے، ہم نے جو کرنا ہے سب ملک کے لئے کرنا ہے، ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن