لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ عید الفطر جہاں خوشیوں اور تشکر کا دن ہے وہیں کم وسیلہ افراد کو ہمراہ رکھنے کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن صوبے کا ہر فرد محروم طبقات کی تعلیم کیلئے کاوشیں کرتے ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا عزم کرے اور ہر آؤٹ آف سکول بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو متحرک کرنے کا عہد کرے۔ عید الفطر کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کم وسیلہ اور آؤٹ آف سکول بچوں کو وہ تمام خوشیاں پہنچانے کی کوشش کریں جو ہم اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر بے تعلیم بچے کی تعلیم کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔
عید الفطر جہاںخوشیوں کا دن ‘ وہیں کم وسیلہ افراد کو ہمراہ رکھنے کا تقاضا کرتا ہے:رانا سکندر
Apr 10, 2024