لاہور (لیڈی رپورٹر ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور آرگنائزیشن فار ڈرگ فری ایکشن نیٹ ورک کے درمیان خواتین اور لڑکیوں میں منشیات کی لت سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اجلاس کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیرا صمد نے صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو منشیات کی لت کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے حکمت عملی کے اقدامات وضع کرنا تھا ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حافظ عبید اللہ زکریا، ڈپٹی سیکرٹری اور محترمہ ماریہ جاوید، سیکشن آفیسر کے علاوہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب کے نمائندگان سید محسن اور سید ذوالفقار نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب کے پروگرام آفیسر نے نشے کی مختلف اقسام کے بارے میں اگاہ کیا۔
خواتین ‘ لڑکیوں کو منشیات کی لت سے بچانا اولین ترجیح ہے: سمیر اصمد
Apr 10, 2024