لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ عیدالفطر اہل ایمان کیلئے اجتماعی خوشیوں کادن ہے۔عید کے پرمسرت موقع پر غریبوں کاخاص خیال رکھا جائے۔ رمضان المبارک ختم ہوچکا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم مساجد اور قرآن مجید کے ساتھ اپنا تعلق بدستور قائم رکھیں۔عیدالفطر کی خوشیوں میں بے آسرا لوگوں کو شریک کرکے رحمت خداوندی کے دروازے کھولیں۔عید کی خوشیوں میں تنگ دست دوستوں رشتہ داروں اور محلے داروں کی مدد کریں۔ مخلوق خدا کو عید کی خوشیاں بانٹنے سے ہی انسان ہونے کا حق ادا ہوسکتا ہے۔ مہنگائی غربت بے روزگاری کے مشکل حالات میں دل کھول کر مخلوق خدا کی مدد کریں۔