وزیر بلدیات کی زیرصدارت اجلاس‘ چیف منسٹر لاہور ری ویمپنگ پلان کا جائزہ 

Apr 10, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران ’’چیف منسٹر لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ری ویمپنگ عمل کی مانیٹرنگ کیلئے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔کام کرنے والے ادارے ری ویمپنگ سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ یقینی بنائیں۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن، واسا، ایل ڈی اے اور روڈا ترقیاتی سکیموں کی ڈپلیکشن سے گریز کریں ۔

مزیدخبریں