کامونکی(نمائندہ خصوصی)زمین کے تنازعہ پر مخالفین کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونے والے پینتیس سالہ شخص کو آبائی قبرستان سپْردِخاک کردیا گیا،صدر پولیس نے مقتول کاشف کے بڑے بھائی ٹبہ محمد نگر کے محمد گوگا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں اْس نے مئوقف اختیار کیا ہے سوموار کے روز اْسکے بھائی کاشف،آصف اوربھتیجا حسن رضا سیم نالہ کے قریب اپنی گند م کی فصل کو پانی لگارہے تھے کاروں اورموٹر سائیکلوں پرسوار کوٹ باقر کے احسن،آدھورائے کے فیصل چیمہ،رتوکی کے مظفر،نبیل عرف بولہ،گوجرانوالہ کے ڈاکٹر شبیر،کسوکی کے دلاوراور چار نامعلوم افراد نے چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کاشف کو قتل جبکہ آصف اور حسن رضا کو شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔