فیروزوالہ( نامہ نگار) دیرینہ دشمنی کی بنا پر کار سواروں نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف موٹر سائیکل سوار نوجوان سہیل شہزاد کوہلاک کر دیا۔ قصبہ دندیاں کا رہنے والا نوجوان سہیل شہزاد اپنے کزن افتخار احمد کے ہمراہ موٹرسل پر سوار ہو کر لاہور جا رہے تھے جب وہ کالا خطائی روڈ کی آبادی بلخے قریب پہنچے تو کار سوار افضال عرف سوہنی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھندفائرنگ کر کیے مخالف موٹر سائیکل سوار نوجوان سہیل شہزاد گجر کو ہلاک کر دیا جبکہ ساتھی محفوظ رہا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ چند روز قبل بھی ملزمان نے مقتول کے بھائی کو کچہری فیروزوالاکے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔دونوں گروپوں کے اب تک متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں۔السعید چوک (سگیاں) کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دکاندارنوجوان محسن علی کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ ٹھٹھہ لنگیاں کے رہنے والے محمد یوسف کا بیٹا محسن علی 28 سالہ الیکٹریشن کی دکان پرکام کرتا تھا۔ وہ دکان پر کام کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم تین افراد ائے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے محسن علی کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا ۔رچنا ٹاؤن کے قریب شعیب نے دو سگے بھائیوں کی مدد سے تشدد کر کے کپڑے کے تاجر نوجوان عزیز اللہ خان کو ہلاک کر دیا ۔شعیب علی کی بہن کے رشتہ کے تنازعہ پر شعیب علی، حسن وغیرہ نے اس وقت اغوا کیا جب عزیز اللہ خان گھر سے پیدل جا رہا تھا ۔ملزمان نے اسے بے دردی سے تشدد کیا اور بعد میں اس کے سر پر تیز دھار چیزمار کر ہلاک کر کے نعش سڑک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔فیروز والا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم ہسپتال بھجوا دی ۔ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔