ضلع گوجرانوالہ، وزیر آباد کیلئے16 رکنی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پرتشکیل دی گئی ضلع گوجرانوالہ/وزیر آباد کیلئے16 رکنی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس، اجلاس کی صدارت کنوینئر کمیٹی ممبر قومی اسمبلی محمود بشیرورک نے کی،حکومتی پالیسی کے تحت محکموں کے درمیان مربوط کوارڈینیشن یقینی بناکر گوجرانوالہ کے شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی اور ممبران اسمبلی کا کنوینر و ایم این اے محمود بشیر ورک کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرتے ہوئے اظہار خیال .وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نامز کردہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے کنوینئر ممبر قومی اسمبلی محمود بشیر ورک ،ممبران ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم، اظہر قیوم ناہرہ ممبران صوبائی اسمبلی کے عمران خالد بٹ، محمد نواز چوہان ، عمر فاروق ڈار، قیصر اقبال سندھو، اختر علی خاں، وقار چیمہ، عرفان بشیر کے علاؤہ سرکاری افسران میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ممبرز میں سٹی پولیس آفیسر تمام صوبائی وفاقی محکموں کے سربراہ افسران، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن ہیں ۔کمیٹی کے اغراض و مقاصد بارے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن