استاد سیف اللہ ہنجراء مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لالہ پور کے استاد سیف اللہ ہنجراء اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے اس موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ثناء اللہ شاہین پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشہرہ ورکاں اور عبدالستار دھاریوال ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عابد آباد نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر مشتاق احمد اور ساتھی اساتذہ نصر اللہ چیمہ، مالک ورک، صاحب زادہ احمد رضا اور ملک اعجاز نے کہا کہ سیف اللہ ہنجراء ایک شفیق استاد ا، تعلیم اور تعلم کے حوالہ سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن