لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی 6 اپریل کو 24 سال کے ہوگئے۔شاہین آفریدی عام طور پر اپنی ذاتی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرتے لیکن انہوں نے اپنی اہلیہ اور شادی سے متعلق بات کی ہے۔انہوںنے بتایا کہ انشا سے شادی کرنے کا آئیڈیا ان کا خود کا تھا، شاہد آفریدی اور میرے بھائی کے درمیان قریبی دوستی کی وجہ سے والدہ نے شادی کیلئے رشتہ بھیجا جسے قبول کر لیا گیا۔میں نے ہی انشا سے شادی کرنے کا سوچا تھا۔ شاہد آفریدی اور میرے بھائی کافی عرصے سے دوست ہیں اور ہمارے بڑے بھی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اس لیے میری والدہ نے رشتے کی بات کو آگے بڑھایا اور دونوں خاندانوں نے اتفاق کیا۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی۔
انشا سے شادی کرنے کا آئیڈیا میرا اپنا تھا : شاہین آفریدی
Apr 10, 2024