شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد سیکشن پر کالوکے کے قریب نامعلوم شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی پولیس کے مطابق مرنے والے کی عمر کا اندازہ 60 برس کے قریب لگایا گیا ہے جو ریلوے ٹریک پر سویا ہوا تھا ان ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی ہلاکت کی تفتیش خودکشی کے پہلو سے بھی کی جا رہی ہے۔