عیدکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے:طارق عزیز سندھو 

قصور ( نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھو نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کا ماسٹر پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ قصور میں اس سال426 عبادت گاہوں میں عیدالفطر کی نما ز ادا کی جا ئے گی جہاں پر موجودہ ملکی حا لات کے پیش نظر سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے 1500 سے زائد پولیس افسروں و اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام بڑی اور اہم عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں پراضافی نفری کیساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں اور لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن