راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہلخانہ سے ملاقا ت کی، شہید کی زوجہ اور بیٹارضوان موجود تھے۔ کانسٹیبل محمد رفیق سال 2004تھانہ آر اے بازار تعیناتی کے دوران ملزمان کی گرفتاری کیلئے چک جلال دین میں تھے جرائم پیشہ عناصر نے شہید کیا۔