شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے کی گئی دعائیں انشاء اللہ پوری ہوں گی اور ان کی پنجاب کی ترقی اور صوبہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ، مریم نواز شریف اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہیں۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ ایک لمحہ کیلئے بھی اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں اور مسلسل عوامی خدمت کیلئے پیش پیش ہیں جس پر صوبہ بھر کی عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے مستحق گھرانوں کو فراہم کیا گیا ریلیف ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ غریب عوام کی توقیر اور وقار کو سامنے رکھتے ہوئے جس طرح انہیں ان کی دہلیز پر رمضان نگہبان پیکج کے تحت امداد فراہم کی گئی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انشاء اللہ عوامی خوشحالی کا یہ سفر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری رہے گا اور پنجاب ترقی میں دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہو گا۔
مریم نواز والد کے ویژن کی تکمیل کیلئے دن رات جدوجہد کر رہی ہیں: عارف سندھیلہ
Apr 10, 2024