لاہور (نامہ نگار) پولیس نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بڑھا دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس متحرک ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراداور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ رواں سال شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ناکہ جات پر 44 ہزار 262 وہیکلز،24 ہزار 385 موٹر سائیکلزاور 4 لاکھ 6 ہزار 950 افرادکو چیک کیا گیا ناکوں پر دوران چیکنگ 273 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،4 ہزار 497 گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ 11 گاڑیوں سے نیلی لائٹس ہٹائی گئی ہیں۔