جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

Apr 10, 2024 | 18:41

ویب ڈیسک

جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایگزٹ پول میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی برتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ اپوزیشن جماعت کی 193 سے 183 نشستوں پر برتری متوقع ہے۔

دوسری جانب صدر یون سوک کی حکمراں جماعت پیپل پاور پارٹی کو 85 سے 100 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انتخابات میں قومی اسمبلی کی 300 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

مزیدخبریں