042-337571613 فون ٹھیک کیا جائے

Aug 10, 2010

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! حکومت ٹیلی کمیونی کیشن کی ترقی کا دعویٰ تو بہت کرتی رہتی ہے اور عوام کو آسان اور سستے پیغام رسانی کے دعوتی اور مہنگے اشتہار بھی نشر اور شائع کرتی رہتی ہے لیکن ہمارے گھر کا ٹیلی فون نمبر 042-337571613 گذشتہ کئی دنوں سے خراب ہے۔ 1218 پر کئی مرتبہ شکایت بھی درج کرا چکے ہیں جس کا نمبر 118 ہے۔ اس کے علاوہ سمن آباد ایکسچینج میں ذاتی طور پر جا کر دو دفعہ کمپلینٹ بھی کرا چکا ہوں مگر پی ٹی سی ایل کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور خرابی بدستور موجود ہے۔(ظفر اقبال 29۔ اے جناح کالونی سمن آباد لاہور فون نمبر 042-337571613، 0300/4466701)
مزیدخبریں