مکرمی! ہزار دفعہ انتخاب کرا لیں موجودہ طریقہ انتخاب سے اچھی (عوام دوست) حکومت کبھی نہیں آئے گی۔ اچھی حکومت کے لئے طریقہ انتخاب سے بدلنا ہو گا۔ افراد کے بجائے سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دینے کا طریقہ رائج کرنا ہو گا۔ سیاسی پارٹیوں کو اپنے نمائندوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے (Monitor کرنے) اور خراب کارکردگی پر انہیں تبدیل کرنے کا اختیار دینا ہو گا۔ اس کے لئے انتخابات سے پہلے سیاسی پارٹیاں اپنا منشور شائع کریں گی جس میں اپنا ترقیاتی پروگرام اور ان نمائندوں کی فہرست معہ ان کے بائیوڈیٹا کے دیں گی جن کو وہ جیتی ہوئی سیٹوں پر اسمبلی میں بھیجیں گی۔
(ظفر عمر خاں فانی)
(ظفر عمر خاں فانی)