اسلام آباد (رائٹرز) پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران کو 300 ڈالر فی ٹن نرخ پر 10 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیل میں شامل ایک افسر نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ قیمت کا تعین ہو گیا ہے تاہم گندم کی روانگی سے قبل ایرانی حکام آ کر کوالٹی چیک کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران سے درآمد کرنے کیلئے لوہا اور کھاد کی قیمت پر مذاکرات کے منتظر ہیں تاہم ان مذاکرات کا اگست کے آخر تک کوئی امکان نہیں۔
”بارٹر سسٹم“ پاکستان ایران کو 300 ڈالر فی ٹن گندم دینے پر رضا مند
Aug 10, 2012