لندن (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کیٹس اینڈ نیواس کی اولمپک کمیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کے کپتان اور ملک کے عظیم ایتھلیٹ کم کولنز کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ 36 سالہ کولنز افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ سینٹ کیٹس اینڈ نیواس اولمپک کمیٹی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ کولنز تین دن قبل اجازت لیکر کیمپ گئے تھے لیکن اس کے بعد کوئی خبر نہیں۔ انہیں کئی فونز اور ای میلز کی ہیں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ اب وہ اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔