ملک بھرمیں یوم شہادت حضرت علی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،مختلف شہروں میں تعزیئے وعلم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

Aug 10, 2012 | 13:55

خصوصی رپورٹر

لاہورمیں تعزیے کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی میں یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیرہوگا ، راولپنڈی میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پرمختلف جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ رات موہن پورہ سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس امام بارہ کرنل مقبول حسین پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس میں شامل عزا داروں نے نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی۔ جلوس کی سکیورٹی کے لئے دوہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات  تھے۔ پشاور میں یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس کوچی بازار میں واقع امام بارگاہ علم شاہ سے نکلا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سحری کے وقت امام بارگاہ علم شاہ میں ہی اختتام پذیر ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تین ہزار پولیس کی نفری بھی تعینات کی تھی۔ملتان میں بھی علم و تابوت کے جلوس نکالے جارہے ہیں ادھر شہدادکوٹ میں بھی مختلف امام  بارگاہوں میں حضرت علی کے یوم شہادت پر جلوس اورمجالس کے اہتمام کیا گیا، یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر کراچی، حیدر آباد، پاکپتن اور ملتان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں