لاہور،سیالکوٹ ، ناروال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں بارش، سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا.

جمعہ کی صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھاربارش نے موسم کوخوشگواربنادیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، تیز بارش کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی نے لوگوں کیلئے مشکلات بھی پیدا کردی، لاہور میں شہریوں کو کاروبار اور دفاتر جانے میں مسائل کا سامنا رہا ، بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بند ہوگئیں، لکشمی چوک، سرکلر روڈ، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، مصری شاہ اوردوسرے علاقے پانی میں ڈوب گئے سیالکوٹ ، نارووال اور گردونواح میں آج صبح کالی گھاٹوں کے ساتھ موسلا دار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا صرف آدھے گھنٹے کی تیز بارش نے شہر میں جل تھل کردیا ، ۔گوجرانوالہ میں رات ہونے والی موسلا دھاربارش کے دوران نندی پورکے علاقے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اورتین افراد شدید زخمی ہوگئے ،راولپنڈی اسلام آباد ،مری،اورچکوال میں بھی موسلادھار بارش نےموسم کو خوشگوار بنادیا

ای پیپر دی نیشن