لاہور(پ ر) اے پی این ایس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی کے برخلاف پنجاب حکومت کی جانب سے اخبارات پر سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والے حالیہ اشتہارات پر بھی سیلز ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اے پی این ایس کو کرائی گئی اس یقین دہانی کے سراسر منافی ہے اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی حکومت اور پرنٹ میڈیا کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کے در پے ہے۔