اسلام آباد (آئی این پی) قومی سلامتی کانفرنس میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے تلاوت کرائی۔ قرآن پاک کی وہ آیت تلاوت کیلئے منتخب کی گئیں جس کے آغاز میں اتحاد و یکجہتی اور آپس کے اختلافات کے خاتمے کی صورت میں اللہ کی رحمت اور فضل کے نزول کی خوشخبری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے تمام سیاسی قائدین کا وزیراعظم ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں آ کر پہلے گرمجوشی سے ملے اور سب سے پُرجوش مصافحہ کیا۔ نواز شریف خاص طور پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے گلے لگ کر ملے اور سیاسی بحران کے حل کیلئے مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔
قومی سلامتی کانفرنس سے قبل اتحاد و یکجہتی سے متعلق آیات کی تلاوت، وزیراعظم سراج الحق سے گلے ملے، باقی شرکاء سے مصافحہ کیا
Aug 10, 2014