دیپالپور: ہسپتال میں نرسوں کی غفلت، 70 سالہ مریضہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی

دیپال پور (نمائندہ نوائے وقت) دیپال پور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نرسوں کی غفلت، 70 سالہ مریضہ تڑپ تڑپ کر اور چیختی ہوئی دم توڑ گئی۔ ورثا کا شدید احتجاج، ای ڈی او ہیلتھ کی کارروائی کی یقین دہانی۔گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دیپال پور کے نواحی گائون جود پور کا خلیل احمد اپنی بیوی پارس بی بی کو معدے کی تکلیف ہونے پر ہسپتال لایا مگر ڈاکٹر نے چیک اپ کرکے وارڈ میں داخل کر لیا اور تکلیف ہونے پر نرسوں کو بار بار بلانے پر مریض کے پاس نہ آئی جس پر الٹا نرسیں آپس میں خوش گپیوں میں مصروف رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...