کراچی:طالب جوہری کے داماد کے قاتل سمیت 109 ملزمان گرفتار

 کراچی(ثناء نیوز)پولیس اورحساس ادارے نے مختلف علاقوں میں علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر،کالعدم تنظیم کے3کارکنوں اورچور خواتین سمیت 109 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ویسٹ زون پولیس نے2 مختلف کارروائی میں2 ٹارگٹ کلرز سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔یہ بات ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن (ر) طاہر نوید نے ملزم عامر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس کا گروہ6 افراد پر مشتمل ہے۔ ملزم نے حالیہ دنوں میں علامہ طالب جوہری کے داماد کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ای پیپر دی نیشن