لاہور کے داخلی راستے بند کئی باراتیں پھنسی رہیں

لاہور/ فیصل آباد/ فیروزوالا (آئی این پی/ نوائے وقت رپورٹ/نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) عوامی تحریک کے جلسوں کے پیش نظر لاہور کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث باراتیں پھنسی رہیں۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹوں کے باعث شاہدرہ کے وسیم بھٹی کی بارات لالہ موسیٰ نہ جا سکی۔ بارات شہر کے تین مختلف راستوں سے لے جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ راوی ٹول پلازہ پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے فیروزوالہ سے آنیوالی بارات لاہور نہ آ سکی۔ باراتیوں کو راوی پل پر ہی سارا دن گزارنا پڑا۔ سمندری سے آنیوالی ایک بارات کو بھی واپس جانا پڑا۔ بابو صابو انٹرچینج کے ذریعے لاہور میں آنے والے محمد بابر کی بارات کو بھی پولیس نے لاہور میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تاہم محمد بابر کے ترلے منتوں پر ان کو اپنی بارات لاہور کے راحت ٹاؤن میں جانے کی پولیس نے اجازت دے دی۔ علامہ اقبال ٹاؤن‘ گلبرگ‘ کلمہ چوک‘ اچھرہ‘ شاہدرہ‘ گلشن راوی‘ شادباغ سمیت دیگر علاقوں کے شادی ہالوں کی انتظامیہ کے مطابق 100 سے زائد شادی کی وہ تقریبات جو 7 سے 14 اگست تک ہونا تھیں ان کی تقریبات منسوخ کرنے کے آرڈر آ رہے ہیں۔
باراتیں

ای پیپر دی نیشن