اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانوی شہری سے ایک کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد (صباح نیوز) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے برمنگھم جانے والے غیرملکی کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 791 کے مسافر محمد نواز کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نواز برطانوی شہریت کا حامل ہے اور اس نے ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...