کتاب بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو سیدھا، روشن راستہ دکھاتی ہے: لیفٹیننٹ جنرل ناصر

اسلام آباد (آن لائن) نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں مگر بدقسمتی سے انہیں صحیح راستے سے بھٹکانے کی کوشش کی گئی۔ نوجوانوں کیلئے پیغام ہے وہ واپس آکر اپنے ملک و قوم اور اپنے خاندان کی خدمت کریں اور کتاب سے محبت کریں کیونکہ کتاب بھٹکے ہوئے ذہنوں اور گمراہ لوگوں کو سیدھا اور روشن راستہ دکھاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سدرن کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ سات روزہ قومی کتاب میلے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ انہوں نے کہا یہ کتاب میلہ نوجوانوں کو ایجوکیٹ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ تقریب کی نظامت ملک فدا الرحمن نے کی اور کہا اب سرزمینِ بلوچستان میں کتابوں سے بھرے ہوئے ٹرک آیا کریں گے۔ نیشنل بُک فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا ہم ’’بُک ریوولیوشن‘‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی نے میلے کے افادی پہلوئوں کا ذکر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...