قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) پولیس نے گدھوں کا گوشت ہوٹولں کو سپلائی کرنے والے دو افراد گرفتار کرکے 8 گدھے برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق جوکی عالم چوک پولیس نے اطلاع پر ڈھکی وکیل والی میں چھاپہ مار کر گدھوں کا گوشت ہوٹلوں کو فروخت کرنے والے ملزمان عباس اور حفیظ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 زندہ گدھے اور گدھوں کا گوشت بنانے والے اوزار اور چھریاں برآمد کرلیں۔ ملزم عباس اور حفیظ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کئی ماہ سے گدھوں کا گوشت گوجرانوالہ اور دوسرے شہروں کے ہوٹلوں کو سپلائی کررہے ہیں۔