واشنگٹن (آن لائن) امریکی پولیس نے مسلح سیاہ فام خاتون کو ہتھیار نہ پھینکنے پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ خاتون کے ہاتھ میں متعدد چاقو موجود تھے۔ پولیس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پولیس اہلکار کا نشانہ بننے والی سیاہ فام خاتون نے ان ہتھیاروں کو پھینکنے سے انکار کیا جس پر فائرنگ کی گئی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس خاتون سے پولیس کوکوئی خطرہ نہیں تھا۔