قصور واقعہ : وزیراعلی نے جوڈیشل انکوائری کا اعلان کر دیا : مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے : نوازشریف

لاہور (خبر نگار+ نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت قصور میں پیش آنے والے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سطح پر انکوائری کمیشن تشکیل دےنے کے لئے فوری درخواست کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کے ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قصور واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا جس میں قصور واقعہ کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے اور جنہوںنے ےہ گھناﺅنا فعل کیا ہے وہ سخت ترین سزا کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے ملوث دیگر ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ آن لائن کے مطابق وزیراعلیٰ نے حسین خان والا میں جنسی زیادتی سکینڈل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جوڈیشل انکوئری کمشن کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ قصور واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کروائی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کو کچلنے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں۔ 18 کروڑ عوام کے اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہی ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے ملاقات کی اور پاکستان چین اکنامک کوریڈور کے منصوبوں اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے منصوبوں سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ نے چوہنگ کے علاقے قطار بند روڈ کے قریب دریائے راوی میں ڈوب کر 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف نے قصور میں جنسی سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے مجرموں کو کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ملزموں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ واقعہ کی تحقیقات کرکے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...