الہ آباد اور اٹک میں بھی بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنالی گئی‘ ایک ملزم گرفتار

Aug 10, 2015

الہ آباد+ ٹھینگ موڑ+ اٹک (نمائندہ نوائے وقت+ اے این این) الہ آباد کے رہائشی بمعون نے گن پوائنٹ پر وارڈ نمبر2 کے رہائشی 14 سالہ ابوبکر کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور ساتھ ویڈیو فلم بھی بناتا رہا۔ محمد یونس کی مدعیت میں تھانہ الہ آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اٹک میں بھی معصوم بچے سے زیادتی کی برہنہ ویڈیو سامنے آگئی، بچے کے والد نے کارروائی کیلئے تھانہ باہتر میں درخواست دیدی۔ تھانہ باہتر کے گاﺅں کوٹ زیندی کے رہائشی شیر احمد نے درخواست دی ہے کہ اسکے 13,14 سالہ بیٹے حسنین معاویہ کو عید کے روز دانیال ولد سرور نے پسٹل دکھا کر زبردستی زیادتی کی اور بعدازاں برہنہ حالت کی ویڈیو بنالی اور میرے بیٹے سے کہا گھر میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دوں گا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔
ویڈیو

مزیدخبریں