آصف زرداری کا قصور سکینڈل پر اظہار تشویش، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سینٹ میں توجہ نوٹسز جمع کرا دیئے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی سکینڈل کے حوالے سے قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلا¶ نوٹسز جمع کرا دیئے، جس میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ معاملے پر ایوان میں وضاحت دیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلا¶ نوٹس نفیسہ شاہ، شازیہ مری، عمران ظفر لغاری اور دیگر نے جبکہ سینیٹ میں سسی پلیجو نے توجہ دلا¶ نوٹس جمع کرایا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے بھی واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ارکان اسمبلی سے تحقیقاتی رپورٹس کے بعد معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسی میڈیا رپورٹس سے معاشرے پر منفی اثرات پڑیں گے اور ایسے واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کی تحقیقات کے بعد معاملہ اسمبلی میں اٹھایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...