لاہور (پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر چودھری محبوب علی سرکی مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے ایف بی آر نے حکومت اور تاجروں کے اچھے تعلقات کو سازشوں کے ذریعے سبوتاژ کر دیا کامیاب حکومت اور تاجروں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے کا تام کریڈٹ بیورو کریسی کو جاتا ہے تین دفعہ تاجروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے ہوتے اور 0.3% بینکنگ ٹرانزیکشن ود ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کرنے کے نزدیک پہنچتے پہنچتے ایف بی آر نے اپنی سازشوں کے ذریعے ناکام بنا دیا حکومت اور ایف بی آر کو بنکوں سے لین دین میں کالے قانون کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی معیشت کامیابی کی طرف گامزن تھی محاذ آرائی سے کامیاب معیشت کا پہیہ رک گیا ہڑتالوں سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ رہنما¶ں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے آج کے لاہور کے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں پوری ملک میں دو دن کی احتجاجی ہڑتال کا اعلان بھی متوقع ہو سکتا ہے۔
بنک ٹرانزکشن کالا قانون ہے، ختم کرنا پڑےگا: آل پاکستان انجمن تاجران
Aug 10, 2015