لاہور (خبر نگار) حکومت بنک ٹرانزکشن ٹیکس واپس لے تاجروں کو دوسرا کوئی آپشن قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار فروٹ و سبزی منڈی راوی روڈ کے صدر چودھری ظہیر احمد نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد تاجر تنظیموں نے وزیرخزانہ کے ساتھ بیٹھ کر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد کرکے تاجر اور کاروباری برادری کی پیٹھ میں چھرا گھونپا انہوں نے کہا کہ خود ساختہ تاجر تنظیموں کے عہدےدار احتجاج اور ہڑتالوں کے حوالے سے بیان بازی بھی کر رہے ہیں چودھری ظہیر نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو تنگ کرنے کی بجائے ایوانوں میں بیٹھنے والوں پر ٹیکس عائد کرے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو جلد تاجروں کا ملک گیر کنونشن بلاکر لائحہ عمل طے کریں گے اور پھر ملک بھر میں شٹر ڈاﺅن کر دینگے۔