پاکستانی ٹیم نے سنگاپور میں ہونے والے ورلڈ سکولز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

لاہور (پ ر) پاکستانی ٹیم نے سنگا پور میں ورلڈ سکولز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ کے تحت ہونے والی ای ایس ایل (انگریزی بطور دوسری زبان) کے تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم نے اوور آل مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہرانے کے لئے پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، سکاٹ لینڈ، آئر لینڈ، ویلز، نیوزی لینڈ سمیت 40 ملکوں سے زائد کی ٹیموں کو شکست دی۔ چیمپئن شپ کے ابتدائی مقابلوں میں 52 سے زائد ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے ابتدائی رائونڈ میں تمام آٹھ مقابلے لگاتار جیتے اور جمہوریہ چیک، نائیجریا، آئرلینڈ، کروشیا، پیرو، کویت، کوریا اور یو اے ای کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ اگلے مرحلے میں فلپائن کو 5-0 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں یونان کو 4-1 سے ہرایا۔ ٹیم میں اسد ظفر حیدر، حمزہ طارق، حسن قیصر، طٰہٰ مسعود اور زینب حامد شامل تھیں۔

ای پیپر دی نیشن