لاہور (پ ر) اے ٹی آئی کے یوم تاسیس میں نظام مصطفیؐ کی جدوجہد میں تیزی لانے کا عزم کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جے یو پی پنجاب کے صدر قاری زوار بہادر‘ مرکزی سیکرٹری جنرل اے ٹی آئی عثمان محی الدین‘ مرکزی رہنما اے ٹی آئی عدنان رضا نے کی۔ قاری زوار بہادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ لادینیت اور سیکولرازم کے خلاف رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے منظم ہو جائیں۔
اے ٹی آئی کا یوم تاسیس‘ نظام مصطفیؐ کیلئے جدوجہد میں تیزی کا عزم
Aug 10, 2015