لاہور (سپیشل رپورٹر)امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا کہ کسی دوسرے ملک خصوصاً بھارت جیسے ازلی دشمن سے اندرونی معاملات میں مداخلت کی درخواست کرنا قوم و ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کا الطاف حسین کو غدار قرار دینا اور دوسری طرف سپیکر ایاز صادق کا الطاف حسین سے رابطہ کرنا اور سیاسی مدد طلب کرنا یقینا حکومت کی دوغلی پالیسی کی نشان دہی کرتا ہے۔ اکیسویں ترمیم کے حوالہ سے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دینا اصل میں اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ ہمارا عدالتی نظام فرسودہ اور نا کارہ ہو چکا ہے۔