یوتھ فورم فار کشمیر کا جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام

Aug 10, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) یوتھ فورم فار کشمیر کا اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری ہوا۔ اجلاس میں 14اگست کو جشن ِ آزادی شایان ِ شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر طارق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر ِ اہتمام پورے لاہور میں ہر تحصیل سطح پر صبح 10بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی ۔ جشن ِ آزادی کا مرکزی پروگرام 14اگست 2015صبح10بجے غوثیہ پارک 15۔ بی ون ٹائون شپ لاہور میں ہو گا ۔ 68پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔

مزیدخبریں