لاہور(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے قصور میںہونے والے جنسی سکینڈل پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے اور ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسا گھنائونا جرم کرنے کی کوئی ہمت نہ کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واقعہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے