لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ ن پی پی 149 کے مسلم لیگی عہدیداروں نے حمزہ شہباز سے بلدیاتی انتخابات کے لئے چوہدری سہیل عامر ، حاجی زاہد خان اور محمد یعقوب بھٹی کو پینل میں منتخب کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں انشاء اللہ مسلم لیگی امیدوار کلین سویپ کریں گے - موجودہ حکومت نے عوامی مسائل بالخصوص لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں اور 2018 تک تمام بڑے ایشوز حل کر لئے جائیں گے