اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن میں ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں ۔تفصیلات جمع نہ کروانے کی صورت میں ان سیاسی پارٹیوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اثاثوں کی تفصیلات 29 اگست تک الیکشن کمشن میں جمع کرائیں ۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کی صورت میں ان تمام سیاسی پارٹیوں کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے نہیں دیا جائے گا اور اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والی جماعتوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ نہیں کیا جائے گا تاہم اب تک ملک کی بڑی سیاسی پارٹیاں پاکستان مسلم لیگ ( ن)، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر نے تاحال الیکشن کمشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروا ئیں۔
الیکشن کمشن
بڑی سیاسی جماعتیں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا سکیں الیکشن کمشن نے انتیس اگست کی ڈیڈی لائن دیدی
Aug 10, 2015