کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس پر ایک سو انتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار چھتیس ہزار بانوے پر بند ہوا، کاروبار کے دوران چھبیس کروڑ چھیالیس لاکھ اڑتالیس ہزار شیئرز کے سودے ہوئے، سلک بینک، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،سوئی نادرن گیس کمپنی، فوجی سیمنٹ ،بیکو پیٹرولیم، سوئی سدرن گیس،پاک ٹیلی کام، کے الیکٹرک ،اینگرو فرٹیلائزر، پاک الیکٹران ، ڈی جی خان سیمنٹ اور ٹی آر جی والیوم لیڈر رہے، سیمنٹ، ٹیلیکام ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کے شعبوں میں نمایاں سودے ہوئے،روپے کی قدر میں ایک پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے بیاسی پیسے پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی, 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36092 پر بند
Aug 10, 2015 | 16:55