ریحام خان متاثرہ بچوں کے والدین کا دکھ بانٹنے قصور پہنچ گئیں, وزیراعلیٰ خود قصور نہیں آسکتے تو کم از کم ایکشن تو لےلیں

قصور میں متاثرہ بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کےبعد ریحام خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعے پرحکومت کی بےحسی افسوسناک ہے،ایسےواقعات ہرگاؤں میں ہورہے ہیں،اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان واقعات کے سد باب کے لیے اقدامات کرے۔ریحام خان کاکہنا تھا کہ قصور واقعے پرپوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے-
ریحام خان نے کہا کہ بچوں کےچہروں کودیکھ لیں توانکوائری کی ضرورت نہیں پڑےگی،عوام کوتحفظ فراہم کرناحکومت اورریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے،قصورواقعے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب پر بہت بھاری ذمے داری ہے،افسوس کی بات یہ ہے چار سال قبل پیش آنیوالےواقعات پراب کارروائی ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن