لاہور (نامہ نگار) دہشت گردوں کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کونشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ نیشنل کائونٹر ٹیررزم اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے اور سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ نیشنل کائونٹر ٹیررزم اتھارٹی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا۔ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ گروپ کی جانب سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی ہے۔ خط کے مطابق 2 خودکش حملہ آوردہشت گردی کی کارروائی کے لئے بھیجے جا چکے ہیں۔ دہشت گرد واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ بارڈر پر یوم آزادی تقریبات پر حملہ کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کی کارروائی 13، 14 اور 15 اگست کومتوقع ہے۔