اسلام آباد (صباح نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پانامالیکس کا ایماندارانہ ٹرائل ہوا تو حکمران پھنس جائیں گے۔ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے اوپر بیٹھے چند لوگ کرپشن کررہے ہیں۔ عمران خان کو 10سیٹوں پر سپورٹ کرنے کو کہا تھا مگر بات نہ مان کر وہ صرف ایک نشست جیت سکے ۔ وہ آج بھی کسی غلط فہمی کا شکار ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا پاکستان میںکوئی سیاستدان اپنی جیب سے پیسہ خرچ نہیں کرتا۔ عمران خان کو جودھرنے دے رہے ہیں اس کا خرچہ اپنی جیب سے ادا نہیں کرتے ۔ حیدر آباد کراچی موٹروے پر بھی موجودہ حکمران جیبیں بھر رہے ہیں ۔ میری کوئی جائیداد ضبط نہیں ہوئی، مشرف نے نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا تھا آج بیڑہ غرق ہے اور ملک زمین میں دھنستا جا رہا ہے۔ میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے اور میرے خلاف مقدمات میں کوئی ثبوت نہ کوئی گواہ ہے۔