باجوڑایجنسی :طالبان کا ریموٹ کنٹرول بم حملہ 2فوجی جوان شہید

باجوڑ (بی بی سی+ اے پی پی) باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ منگل کی صبح چہار منگ کے علاقے میں پیش آیا۔ اہلکار پانی بھر کر لارہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر سرچ آپریشن کیا اور سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے سے حوالدار مشتاق اور حوالدار خورشید شہید ہوئے ہیں ۔ دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے ۔

ای پیپر دی نیشن