گوگل نے دنیا کے نقشے پر فلسطین کو ہٹا کر اسرائیل کو شامل کرلیا

کیلیفورنیا (آئی این پی) معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کو ہٹا کر اسکی جگہ اسرائیل کو شامل کردیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق گوگل کی ویب سائٹ پر موجود نقشے پر فلسطین لکھ کر سرچ کرنے پر گوگل میپ فلسطین کے بجائے اسرائیل کو ڈھونڈ کر لاتا ہے۔ گوگل کے اس اقدام کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے اور اسے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی کی جانب سے ایک مہم بھی شروع کی گئی جس میں گوگل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو دوبارہ نقشے میں شامل کرے۔ اس مہم پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فلسطین کو نقشے سے ہٹاکر گوگل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ ٹوئٹر پر لوگوں نے گوگل کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، ایک شخص نے کہا کہ اقوام متحدہ کے غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ رکھنے والے فلسطین کو نقشے سے ہٹانا فلسطینیوں کی توہین کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...