آپ کے آنے سے آدھا درد کم ہوگیا، کوئٹہ کے زخمی وکیل کی شہباز شریف سے گفتگو

Aug 10, 2016

لاہور (خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک زخمی کی عیادت کی جس کے جسم میں بارود اور چھروں کے نشان تھے اور سماعت بھی متاثر ہو چکی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی کو تسلی دی اور کہا کہ شکر کریں آپ اس اندوہناک واقعہ میں بچ گئے ہیں۔ زخمی وکیل حبیب الرحمن نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے آنے سے میرا آدھا درد کم ہو گیا ہے۔ایک اور زخمی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ ضرور پہنچیں گے۔

مزیدخبریں